ہم گورے لگ رہے ہیں : سرفراز کی ویڈیو وائرل

سابق کپتان جنوبی افریقی آل رانڈر پھیلکوایو کومذاقاکالا کہنے پر تنقید کی زد میں آئے تھے

ہفتہ 11 جنوری 2020 22:21

ہم گورے لگ رہے ہیں : سرفراز کی ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ان دنوں اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ دوبارہ ٹیم میں آکر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔سابق کپتان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے صاحبزادے 28سالہ شہزار محمد کے ساتھ جم میں موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزار محمد نے موبائل کا فرنٹ کیمرہ کھول کر ریکارڈنگ شروع کی تو سرفراز احمد نے آکر بولا بھائی ہم تو گورے لگ رہے ہیں۔مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو صارفین سرفراز کے نئے انداز سے خوب محظوظ ہوئے۔اس ویڈیو پر ہر کسی نے اپنی رائے بھی پیش کی جن میں سے کچھ کی مثبت جبکہ چند کی منفی بھی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقی آل رانڈر ایڈل پھیلکوایو کو دوسرے ون ڈے کے دوران مذاقاکالا کہنے پر آئی سی سی کی جانب سی4میچز کی پابندی کی سزابھگت چکے ہیں، گزشتہ برس ورلڈکپ کے دوران سرفراز احمد کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اہم میچ کے دوران جمائی لے رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس اکتوبر میں سرفراز احمد سے تمام فارمیٹ کی قیادت واپس لیتے ہوئے اظہر علی اور بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی دی تھی۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 22:21:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :