پشاورزلمی کا کپتان تبدیل ہو رہا ہی جاوید آفریدی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

گزشتہ تما م سیزنز میں ڈیرن سیمی نے فرنچائز کی کپتانی کی تھی

ہفتہ 11 جنوری 2020 22:21

پشاورزلمی کا کپتان تبدیل ہو رہا ہی جاوید آفریدی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث مداحوں کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔تمام چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہیں اور کئی فرنچائزز کے کپتانوں کا بھی سب کو معلوم ہے تاہم پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو سونپے جانے کی بات کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا البتہ فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے بھی مداحوں کو تجسس میں ضرور ڈال دیا ہے۔لاہور میں پشاور زلمی کی منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران جب ان سے یہ پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے کو ابھی تجسس میں ہی رہنے دیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ تمام سیزنز میں سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کی قیادت کی تھی اور ان کی کپتانی میں پشاور زلمی نے 2017میں پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،سیمی کو ویسٹ انڈیز کے لیی2012اور2016کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 22:21:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :