جاپان کی آیا اوہٹری آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 14 جون 2024 16:35

جاپان کی آیا اوہٹری آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ  ویمنز سنگلز سیمی  فائنل   میں پہنچ گئی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) جاپان کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آیا اوہٹری آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 27 سالہ جاپان کی آیا اوہٹری نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف انڈونیشیا کی بیڈ منٹن کھلاڑی پتری کسوما وردانی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ سپورٹس سینٹر، سڈنی میں سپر 500بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جاپان کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آیا اوہٹری نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کی حریف بیڈ منٹن کھلاڑی پتری کسوما وردانی کو سٹریٹ سیٹس میں 19-21 اور 13-21سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔ 27 سالہ جاپان کی آیا اوہٹری کا سیمی فائنل میں مقابلہ تائیوان کی حریف کھلاڑی سونگ شو یون سے ہوگا۔ \932
وقت اشاعت : 14/06/2024 - 16:35:02

متعلقہ عنوان :