یورو کپ فٹ بال، سلواکیہ نے بیلجیئم کو شکست دے دی

بدھ 19 جون 2024 14:20

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) یورو کپ فٹ بال میں سلواکیہ نے فیفا کی عالمی نمبر تین رینک ٹیم بیلجیئم کو ایک صفر سے شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کھیلے گئے میچ میں سلواکیہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کو مات دے دی،ان کی جانب سے گول ساتویں منٹ میں ایون شرنیز نے اسکور کیا، بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی پوری کوشش کی مگر وہ خسارہ پورا نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں رومانیہ نے یوکرین کو تین صفر سے مات دے دی۔میونخ میں کھیلے گئے میچ میں یوکرین کے کھلاڑیوں نے مقررہ وقت کے 72 فیصد حصے میں گیند اپنے پاس رکھی مگر اس کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیرومانیہ کو جب جب موقع ملا اس نے حریف کے خلاف گول اسکور کیا، ان کی جانب سے پہلا گول 29 ویں منٹ میں نکولے اسٹین شیو نے اسکور کیا۔پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر سے رومانیہ کے حق میں تھا، دوسرے ہاف میں رومانیہ کی ٹیم نے مزید دو گول بنائے ،یہ گول 53 ویں منٹ میں رزوان مارن اور 57 ویں منٹ میں ڈینس ڈریگس نے اسکور کیے۔
وقت اشاعت : 19/06/2024 - 14:20:08

متعلقہ عنوان :