پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 25 جون کو ہوگا

بدھ 19 جون 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 25 جون کو ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس ملک بھر سے کھلاڑی اور کوچز حصہ لے رہی ہیں۔ کورس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے لیکچرار شرکاء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔ نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ 27 سے 30 جون سے تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ جس میں ملک بھر سے ریجنل، صوبائی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2024 - 21:10:06

متعلقہ عنوان :