ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلے کا دلچسپ آغاز

امریکا کے بھرپور مقابلے کے باوجود جنوبی افریقہ نے فتح اپنے نام کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جون 2024 22:51

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلے کا دلچسپ آغاز
انٹیگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2024ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلے کا دلچسپ آغاز، امریکا کے بھرپور مقابلے کے باوجود جنوبی افریقہ نے فتح اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سلسلے میں سپر 8 مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے شہر انٹیگا میں امریکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، یوں امریکا کو 195 رنز کا ہدف مل گیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک دھواں دار نصف سینچری بنا کر سب سے نمایاں رہے۔ جواب میں امریکا کی جانب سے ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں، تاہم امریکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز ہی بنا سکی، یوں جنوبی افریقہ نے میچ 18 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
وقت اشاعت : 19/06/2024 - 22:51:44