نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سپر۔8 مرحلے کے مزید دومیچوں کا فیصلہ (کل)ہوگا

جمعرات 20 جون 2024 10:40

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر۔8 مرحلے میں کل(جمعہ کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے،پہلا میچ گروپ ون کی ٹیموں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں گروپ ٹو کی ٹیمیں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور جنوبی افریقا پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 45واں میچ ہوگا جوڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیامیں کھیلا جائے گا۔

محدود اوورز کے فارمیٹ کے نویں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 جون کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 27 جون کو گیانا میں کھیلا جائے گاجبکہ فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 20/06/2024 - 10:40:06

متعلقہ عنوان :