سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات 20 جون 2024 14:40

گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا کرکٹ میچ (آج)جمعہ کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم گال میں کھیلا جائے گا۔ میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سری لنکن ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 6 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھو کریں گی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں ہی شیڈول ہیں ۔اس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24جون کو کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 28 جولائی کو کھیلا جائیگا۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم ہمبنٹوٹامیں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/06/2024 - 14:40:07

متعلقہ عنوان :