کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

منگل 25 جون 2024 13:29

کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں کل بدھ کو گروپ اے کے پہلے میچ میں پیرو اور کینیڈا کی ٹیمیں اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم، آرلنگٹن، ٹیکساس میں مدمقابل ہوں گی۔

اسی روز دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور چلی کے درمیان میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ، نیو جرسی میں کھیلا جائے گا۔کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی ،دوسرا سیمی فائنل میچ 10 جولائی ،تیسری پوزیشن کے لئے میچ 13 جولائی جبکہ فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جو فلوریڈا میں شیڈول ہے۔\932
وقت اشاعت : 25/06/2024 - 13:29:55