بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 28 جون سے شروع ہوگا

منگل 25 جون 2024 16:15

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 28 جون سے چنائی میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی ویمنز ٹیم نے 16 جون کو ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 143 رنز سے شکست دی تھی ،19 جون کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں 4 رنز جبکہ 23جون کو کھیلے گئے میچ میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔

تینوں ون ڈے میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے تھے۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں چنائی پہنچ چکی ہیں جہاں ان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 28 جون سے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ، چنائی میں شروع ہوگا۔اس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5جولائی ،دوسرا 7جولائی اور تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 جولائی کو کھیلا جائےگا۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔\932
وقت اشاعت : 25/06/2024 - 16:15:42

متعلقہ عنوان :