سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس کا دوسرا روز

سمر سپورٹس کیمپس سپورٹس کلچر کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس سے سپورٹس کلچرپروان چڑھے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال

جمعرات 27 جون 2024 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس میں تائی کوانڈو اور جمناسٹک کے ٹریننگ کیمپس کا انعقاد نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں کیا جارہا ہے ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سوئمنگ کا تربیتی کیمپ جاری ہے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس سپورٹس کلچر کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس سے سپورٹس کلچرپروان چڑھے گااور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گیسمر سپورٹس کیمپس کے دوسرے روز تائی کوانڈو کے کیمپ میں کوچ رئیس الرحمن نے 6سی15سال تک کے بچوں کو تائی کوانڈو کے بنیادی رولز سکھائے، فزیکل ٹریننگ کروائی اور بچوں کو مختلف جسمانی ورزش بھی کروائیں اسی طرح جمناسٹک کے کیمپ میں کوچ محمد عدنان نے بچوںکو جمناسٹک کی بنیادی تربیت دی ، بچوں کو ایکسرسائز کروائی اور سٹیمنا بڑھانے کی مختلف تکنیکس سکھائیں ، سوئمنگ کے ٹریننگ کیمپ میں رفیع الزمان نے بچوں کو ٹریننگ دی ہے سوئمنگ کے صبح و شام میں چار ٹریننگ سیشن منعقد کیے جارہے ہیں 5سی16سال کے بچوں کو سوئمنگ کے بنیادی اصول اور تکینکس سکھائی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 27/06/2024 - 23:21:28

متعلقہ عنوان :