یورپین فٹ بال چیمپئن شپ ، پری کوارٹر فائنل رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگا

جمعہ 28 جون 2024 16:53

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں گروپ رائونڈ کے اختتام پر پری کوارٹر فائنل رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگا،گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شامل 24 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل ہوچکی ہیں، چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچنے والی ٹیموں میں سپین ،جارجیا،میزبان جرمنی،ڈنمارک،پرتگال،سلووینیا، فرانس،بیلجیم،رومانیہ ،نیدرلینڈز،آسٹریا،ت رکی،انگلینڈ، سلوواکیہ،سوئٹزرلینڈ اور اٹلی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کا ٹاپ 16 رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگاجس کا پہلا میچ سپین اور جارجیا کی ٹیموں کے درمیان رائن انرجی سٹیڈیون کولون میں کھیلا جائیگاجبکہ 30جون کو دوسرا میزبان جرمنی اور ڈنمارک کی ٹیموں کے درمیان ایرینا اوف شالکے گیلسن کرچن میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 5 اور 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی جبکہ دوسرا 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2024 - 16:53:34

متعلقہ عنوان :