قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرانے کا کام مکمل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کا ہدف‘چیئرمین کی تیزی کی ہدایت

ہفتہ 29 جون 2024 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2024ء) قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کی گرائی گئی مرکزی بلڈنگ کا ملبہ تیزی سے اٹھائے جانے کا کام جاری ہے، اگلے چند روز میں ملبہ مکمل طور پر اٹھا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے، ان دنوں اسٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹ میں جاری ہے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف معمول کے مطابق گراؤنڈ کی تیاری میں مصروف ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام میں تیزی لانے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔منصوبے کے مطابق مین بلڈنگ کو گراؤنڈ کے قریب بنایا جائے گا جبکہ مین بلڈنگ کے فرنٹ پر ہوسپیٹیلیٹی باکسز بنائے جائیں گے اور عقب پر دفاتر ہوں گے۔عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے کچھ حصے پر بھی باکسز بنانے کا منصوبہ ہے، ان انکلوژرز کی گنجائش بڑھانے اور مین بلڈنگ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی بھی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2024 - 21:53:21