میکسیکو نے تقریباً 10 ہزار فٹ طویل پیسٹری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 جنوری 2020 23:56

میکسیکو نے تقریباً 10 ہزار فٹ  طویل پیسٹری  کا  ریکارڈ اپنے نام کر لیا
میکسیکو کے ایک شہر میں کئی بیکریوں نے مل کر 9874 فٹ طویل پیسٹری بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
یوکاتان میں ظہور عیسیٰ کی یاد  میں چھ جنوری کو منایا جانے والے تہوار میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے بریڈز  کی طویل ترین لائنیں بنائی گئی۔

(جاری ہے)


شہر میں سٹی  کونسل نے 3 مقامی بیکریوں کو فہرست میں  شامل کیا تھا ۔ ان بیکریوں نے تھری کنگ بریڈ کے نام سے 9974 فٹ طویل  پیسٹری بنانی تھی۔ان تینوں بیکریوں نے  9874 فٹ طویل پیسٹری بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ سالتیلو شہر کے پاس تھا، جنہوں نے جنوری 2019 میں 6776.3 فٹ طویل پیسٹری بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu