جب کوئی خلاباز شرابی نہیں تو عالمی خلائی اسٹیشن میں شراب کی 12 بوتلیں کیوں؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 جنوری 2020 23:41

جب کوئی خلاباز شرابی نہیں تو عالمی خلائی اسٹیشن میں شراب کی 12 بوتلیں کیوں؟

عالمی خلائی اسٹیشن میں موجود خلاباز  شراب  نہیں پیتے  لیکن وہاں پر فرانسیسی شراب کی 12 بوتلیں پہنچا دی گئی ہیں۔
پچھلے سال نومبر میں  بورڈو شراب کے ایک باکس  اور کوکیز  پکانے کے لیے ایک اوون  عالمی خلائی اسٹیشن میں پہنچا گیا۔انڈیپنڈنٹ کے مطابق شراب کی یہ 12 بوتلیں وہاں پر استعمال کرنے کے لیے نہیں تھیں۔یہ بوتلیں ایک تحقیق کے لیے خلا میں بھیجی گئی ہیں، جس کا مقصد   بے وزنی اور خلائی تابکاری کا اشیا کی بوسیدگی  یا عمر رسیدگی کے عمل پر اثر ات کا جائزہ لینا ہے۔

(جاری ہے)


یونیورسٹی آف بورڈو ، فرانس اور باوریا، جرمنی  دونوں لکسمبرگ کے سٹارٹ اپ سپیس کارگو ان لمیٹڈ کی مدد سے اس تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں۔
شراب کی ان بوتلوں کےبارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم  نہیں کی گئیں لیکن یورو نیوز کے مطابق  ایک سال بعد ان بوتلوں کو زمین پر واپس منگوا کا ان کا  یہاں موجود اسی 18 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر رکھی  بوتلوں سے موازنہ کیا جائے گا۔ اس تجربے کا مقصد غذائی صنعت کے لیے نئے ذائقے اور خصوصیات کی حامل غذا تیار کرنا ہے۔
خلا میں شراب بھیجنے کا تجربہ  پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس کے پہلے 1985 میں فرانسیسی خلاباز بھی  ڈسکوری شٹل پر 1975 کی بنی شراب ساتھ لے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu